احتساب عدالت میں ن لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا

کمرہ عدالت میں موبائل کااستعمال ممنوع ہے۔

کمرہ عدالت میں موبائل کااستعمال ممنوع ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
احتساب عدالت میں ن لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلیے آنے والی ن لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ کمرہ عدالت میں موبائل کااستعمال ممنوع ہے۔


دریں اثنا پیر کو عدالت میں نوازشریف اپنا بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی جس کے باعث کمرہ عدالت میں ہل چل سی مچ گئی۔

 
Load Next Story