کراچی میں شدید گرمی پارہ 42 ڈگری سے تجاوز کرگیا
شام کو سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوئیں تو گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی
شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔
سمندری ہوائیں تیسرے روز بھی بند ہونے کے باعث شہریوں نے گرم ہواؤں اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا کیا۔ دوپہر2 بجے کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جب کہ گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس)44 درجہ محسوس کی گئی اور ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصدریکارڈ کیا گیا۔ دن بھر شمال کی جانب سے ہلکی رفتار سے گرم ہوائیں چلتی رہیں تاہم شام کو سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوئیں تو گرمی کی شدت میں کچھ کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں حالیہ گرمی سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے
شہر میں جاری شدید گرمی کے باعث سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں آج ہونے والے امتحانات موخر کردیئے گئے ہیں۔ ایس ایم آئی یو میں 22 سے 24 مئی تک ہونے والے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ رجسٹرار سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے مطابق 25 مئی سے شیڈول بقیہ امتحانات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کراچی میں گزشتہ تین روز سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جب کہ گرمی، ہواؤ کی بندش اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا عذاب کیاہوا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب چند روز کے دوران 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اندرون سندھ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، موئن جو دڑومیں 42، دادو، سکھر میں 43، مٹھی میں 44 اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔