فلمی ستاروں کی انوکھی عادتیں
کوئی صفائی کا دیوانہ ہے تو کوئی باتھ روم کا۔
ہر انسان کے اندر کچھ اچھی عادات ہوتی ہیں تو کچھ بری۔بعض بھارتی فلمی ستارے ایسی انوکھی عادتیں رکھتے ہیں کہ جان کر حیرانی ہوتی ہے۔ انہی ستاروں کا سبق آموز تذکرہ پیش ہے۔
امیتابھ بچن:بگ بی کو بھارتی فلم انڈسٹری میں بھگوان کی حیثیت حاصل ہے ۔آپ نے اکثر دیکھا ہو گا ''بگ بچن '' نے ہاتھ میں دو گھڑیاں پہنی ہوتی ہیں۔اس کے پیچھے کیا راز ہے ؟ دراصل جب ابھیشیک بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے تھے،تب انڈیا اور وہاں کے ٹائم زون کی خبر رکھنے کے لیے وہ دو گھڑیاں پہنتے تھے۔ بعد میں یہ ان کا سٹائل بن گیا ۔ ایک مدت بعد آج بھی امیتابھ بچن اکثر دو گھڑیاں ہی پہنتے ہیں۔نیز اپنے پاس ہمیشہ دو سے زیادہ موبائل رکھتے ہیں۔
جتندر:ماضی کی فلموں کے مشہور ہیرو اداکار جتندر جن کے رومانٹک گانوں کی عکس بندی آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے ،ایک انتہائی ''گندی عادت'' میں مبتلا ہیں۔کئی سال قبل جتندر کا پیٹ خراب ہوا تو ڈاکٹر نے انہیں ''پپیتا '' کھانے کی ہدایت کی ۔جیتو جی نے پپیتا کھانے کا ایسا وقت ڈھونڈا کہ وہ جب بھی باتھ روم جائیں تو اپنے ساتھ پپیتا اور دیگر پھل ساتھ لے جاتے ہیں۔ پیٹ کا گند صاف کرتے وقت پپیتا اور دیگر پھل بھی ساتھ ساتھ کھاتے ہیں ۔وہ اپنی اس گندی عادت سے خود بھی تنگ ہیں لیکن کیا کیا جائے، یہ ''لت '' انہیں لگ چکی۔
شاہ رخ خان:بظاہر دن رات مصروف رہنے والے ''کنگ خان ''حقیقی زندگی میں انتہائی سست اور کاہل ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ میں نے اپنی زندگی پر غور کیا تو حیران کن انکشاف ہوا کہ میں صرف پورے دن میں ایک مرتبہ ہی جوتے اتارتا ہوں۔ بعض دفعہ تو سوتے وقت بھی جوتے اتارنے کا تکلف نہیں کرتا اور جوتوں سمیت ہی سو جاتا ہوں۔ شاہ رخ خان بچوں کی طرح ویڈیو گیمز کھیلنے کے اس حد تک شوقین ہیں کہ انہوں نے اپنے محل نما گھر کے ایک پورے فلور پر'' گیمنگ زون'' بنایا ہوا ہے ۔وہاں وہ اپنے دوستوں کو مدعو کر کے گھنٹوں ان کے ساتھ گیمیں کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ودیا بالن:بالی وڈ کی اس اداکارہ نے سادہ اداؤں سے ایک جہان کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے ۔ودیا کے پاس 800سے زائد ساڑھیوں کی ورائٹی ہے۔وہ ہمیشہ تقریبات میں مختصر لباس پہننے کے بجائے ساڑھی کو ترجیح دیتی ہیں۔ایک انٹرویو میں ودیا کا کہنا تھا کہ وہ خواب میں بھی خود کو ساڑھی زیب تن کیے ہی دیکھتی ہیں ۔جدید سوسائٹی اور کھلم کھلا ماحول میں رہنے کے باوجود انہیں پرانے دور کی خواتین کی طرح رہن سہن پسند ہے۔ودیا اپنے پاس موبائل فون رکھنا پسند نہیں کرتی۔آخر با امر مجبوری موبائل فون رکھا تو کئی کئی دنوں تک موبائل چیک کرنا بھول جاتی ہے اور اکثر اس کا موبائل آف ہی ملتا ہے۔
سیف علی خان:چھوٹے نواب واقعی نواب ہے۔سیف علی خان سے اگر یہ پوچھا جائے کہ اس کی پسند کی جگہ کونسی ہے تو شاید وہ ہمیشہ ایک ہی جواب دیں۔چھوٹے نواب کا جواب سن کر آپ بھی چونک جائیں گے۔جی ہاں موصوف کی پسندیدہ جگہ ''باتھ روم'' ہے ۔اگر وہ گھر پر ہوں تو زیادہ وقت باتھ روم میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔ باتھ روم میں لائبریری ، ٹیلی فون اور ضرورت کی دیگر چیزیں ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔سیف ایک بار باتھ روم میں گھس جائیں تو پھر کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وہ باہر کب نکلیں گے۔
پریتی زنٹا:یہ اداکارہ صفائی کی بیماری کی حد تک دیوانی ہے۔خاص طور پر باتھ روم کی صفائی ستھرائی پر تو کسی طور پر بھی کمپرومائز نہیں کرتی۔پریتی زنٹا ہمیشہ باتھ روم دیکھنے کے بعد ہی وہ ہوٹل میں کمرا بک کرتی ہے۔