لاہورہائی کورٹ نے لیسکو کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے کرنے کا حکم دیدیا
بجلی چوروں کو بھی بل ادا کرنے والوں کے برابر بجلی دی جا رہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ہائیکورٹ نے لیسکو کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے 8 گھنٹے کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے لیسکو کو حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے 8 گھنٹے تک لائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بجلی کا شارٹ فال 600 میگاواٹ ہے پھر اتنی لوڈشیڈنگ کا کیا جواز بنتا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کو بھی بل ادا کرنے والوں کے برابر بجلی دی جا رہی ہے جس پر کنٹرول نہ کرنا وزارت پانی وبجلی کی ناکامی ہے۔