کراچی کے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنزحساس ہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی

حساس علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی

حساس علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی. فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں 3700 سے 4000 پولنگ اسٹیشن بنائے جارہے ہیں جن میں سے 50 فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔


کراچی کے ایک ہوٹل میں بچوں سے جبری مشقت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے کہا کہ عام انتخابات کے سلسلے میں کراچی کے 50 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ضلع غربی کے تمام پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں، حساس مقامات پر سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جبکہ ان پولنگ اسٹیشنز کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ حساس علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story