چمن میں لیویز موبائل کے قریب دھماکا متعدد اہلکار زخمی

دھماکے سے لیویز موبائل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کے وقت لیویز اہلکار ناکہ لگا کر چیکنگ کررہے تھے، پولیس فوٹو فائل

لاہور:
بوغرہ روڈ پر لیویز موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا لیویز موبائل کے قریب ہوا جس سے متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے اور موبائل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کے وقت لیویز اہلکار ناکہ لگا کر چیکنگ کررہے تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فاہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story