ہائوسنگ فائونڈیشن میں غیرقانونی بھرتیاںمنسوخ کرنیکی سفارش

ایگزیکٹوکمیٹی ممبران اورڈیپوٹیشن ملازمین کوالاٹ پلاٹ منسوخ...

ایگزیکٹوکمیٹی ممبران اورڈیپوٹیشن ملازمین کوالاٹ پلاٹ منسوخ کیے جائیں:چیئرمین کمیٹی، فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ نے متفقہ طورپرہائوسنگ فائونڈیشن میںسابق وزیرہائوسنگ مخدوم فیصل صالح حیات کی جانب سے کی گئی130 تمام غیرقانونی تقرریاں منسوخ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان بھرتیوں میں ملوث حکام کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں جبکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پرسابق سینئرجوائنٹ سیکریٹری ہائوسنگ وتعمیرات کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے اس کی تنخواہ فوری طورپربندکرنے کی سفارش کی ہے۔


کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پرویزخان ایڈووکیٹ کی صدارت ہوا۔کمیٹی نے ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران اورڈیپوٹیشن پرکام کرنے والوں کوالاٹ شدہ پلاٹ منسوخ کرنے کی بھی سفارش کی جبکہ جن ملازمین نے اپنے پلاٹ فروخت کردیے ہیں ان سے وصولیوںکی بھی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے ہائوسنگ فائونڈیشن میں ڈیپوٹیشن پر زیادہ سے زیادہ مدت3سال کرنے کی سفارش کی۔اس موقع پرکمیٹی کو وفاقی وزیرہائوسنگ سردار طالب نکئی کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا۔
Load Next Story