ڈرگلینڈ اورکرپشن مافیا والے چھاگئےشیخ رشید
عوام آئندہ الیکشن میں موجودہ حکمرانوں اوراتحادیوں کو ووٹ کے بجائے خالی ہاتھ لوٹادیں
عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ وسابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام اس کرپٹ تر ین حکومت سے تنگ آچکے ' آئندہ قومی الیکشن میں موجودہ حکمرانوں اور اسکے اتحادیوں کو ووٹ کی بجائے خالی ہاتھ واپس بھجوا ئیں'قومی اسمبلی سے باہر تمام سیاسی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو جائیں'وزیر ریلوے نے ریلوے کو برطانیہ کا ادارہ سمجھ کربیڑہ غرق کر دیا'راولپنڈی کے اراکین پارلمینٹ قبضہ 'منشیات فروشی اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھوک حسو میں لا لہ گل شہزادکی جا نب سے دیگئی افطار پارٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ 13 اگست کا جلسہ نئی سیاسی تاریخ رقم کر یگاجو لوگ مہنگائی 'بے روز گاری 'پٹرولیم مصنوعات اور توانائی بحران سے تنگ ہیں وہ با ہر نکلیں اور جلسہ میں شرکت کی دعوت عام ہے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام نے غلطی کی تھی ساڑھے چار سالوں سے اسکا خمیازہ بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہپاکستان میں ڈرگ مافیا 'لینڈ مافیا 'کرپشن مافیا چھا گئے ہیں'5خاندان اور ان کی کرپٹ اولادیں حقیقی قبضہ گروپ ہیں ۔