وزیراعلیٰ بلوچستان سے چینی سفیر کی ملاقات
بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے لیکن ترقیاتی منصوبے پنجاب میں شروع کئے گئے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک کی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوگی جب کہ بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے لیکن ترقیاتی منصوبے پنجاب میں شروع کئے گئے،سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کوشامل کیا جائے تاکہ لوگوں کے خدشات دور ہوں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے خوشگوار تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن گزشتہ ایک دہائی سے افغانستان میں ہندوستان کی مداخلت زیادہ ہو گئی جب کہ سرحد پار بھارتی قونصلیٹ کا مقصد پاکستان اور بلوچستان میں بدامنی پھیلانا ہے۔
چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک میں بلوچستان کے لئے بہت منصوبے ہیں جن پر کام جاری ہے جب کہ افغانستان کے سی پیک میں شامل ہونے سے ترقیاتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا لیکن تمام منصوبوں میں بلوچستان حکومت اور عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے۔