سینٹرل جیل حیدرآباد پر فائرنگ حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے
350 سے زائد اہلکار اور افسران، ایف سی کی2 پلاٹون تعینات، چوکیوں میں مشین گنیں نصب، مرکزی دروازے پر بکتر بندگاڑی
سینٹرل جیل کے سامنے جیل اہلکاروں کے زیر تعمیر فلیٹس کی چوکی پر متعین افراد پرمسلح افراد کے حملے میں رکشہ ڈرائیور نوید عرف راجا جاں بحق اور جیل اہلکار غلام نبی ڈاہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔
زخمی کو کراچی کے ایک نجی منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم دہشت گردی کی کارروائی کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ سینٹرل جیل پر حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ یونس مسیح نے ایکسپریس کو بتایا جیل اہلکار غلام نبی ڈاہری کا گزشتہ شب سول اسپتال میں آپریشن کیا گیا تھا اور پیر کی صبح اسے کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ پانچ، چھ ماہ قبل بھی جیل اہلکاروں کے لیے36 فلیٹس کی تعمیر پر دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور ممکن ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بھی اسی کا تسلسل ہو، جیل میں حفاظتی انتظامات کے لیے 350 سے زائد اہلکار اور افسران متعین ہیں اور ایف سی کی2 پلاٹون متعین کر دی گئی ہیں، جیل کے چاروں کونوں پر چوکیوں میں لائٹ مشین گنیں لگائی ہیں، جبکہ مرکزی دروازے پر ضلع پولیس کی بکتر بندگاڑی تعینات ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایس ایس پی حیدرآباد کو ایک خط بھی لکھا ہے کہ جیل کے مرکزی دروازے پر ضلع پولیس کی چوکی قائم کی جائے جس پرایس ایس پی نے چوکی قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔