کراچی رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشنمتعدد مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

بنارس اورکٹی پہاڑی سے 8 مشتبہ افراد گرفتار کوحراست میں لے کرمختلف اقسام کے 7 ہتھیار برآمد کئے گئے،رینجرز

بنارس اورکٹی پہاڑی سے 8 مشتبہ افراد گرفتار کوحراست میں لے کرمختلف اقسام کے 7 ہتھیار برآمد کئے گئے،رینجرز فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، بھاری اسلحہ برآمد۔

کراچی میں قیام امن کےلئے رینجرز اورپولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزنےنیو سبزی منڈی پر واقع بسمہ اللہ مارکیٹ کےقریب آپریشن کیا ، جس میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، اس دوران علاقے کو سیل کرکے لوگوں کی آمدروفت بھی معطل کردی گئی۔ ترجمان رینجرزکے مطابق کارروائی کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کے 6 ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔


رینجرز نے بنارس اورکٹی پہاڑی میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا،رینجرز ترجمان کے مطابق بڑی تعداد میں نفری نے کارروائی کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار کوحراست میں لے کرمختلف اقسام کے 7 ہتھیار برآمد کئے گئے۔

دوسری جانب مہران ٹاون اور بلا ل کالونی میں پولیس کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، اس دوران علاقے کے داخلی اورخارجی راستے بند کردیے گئے اور گھر گھر تلاشی لی گئی، کارروائی کے دوارن متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story