عید سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کا اعلان کردیا گیا
بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم سے 14 جون تک جاری کیے جائیں گے
BERLIN:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم سے 14 جون تک جاری کیے جائیں گے اورصارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ایس ایم ایس نمبر (8877) بھی جاری کیا گیا ہے جس پر صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر بھیج کر نوٹوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں، ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹس کی مطلوبہ تعداد اور بینک برانچ کی معلومات فراہم کردی جائیں گی۔ نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے ایک صارف کو ایک سے زائد مرتبہ نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ صارف 10 روپے نوٹس کے تین پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کرسکیں گے، کسی بھی مسئلے کی شکایت درج کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے ہیلپ لائن نمبر 021111008877 بھی جاری کیا ہے۔