پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال سے 10 دن کا بچہ اغوا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک برقعہ پوش خاتون خالی ہاتھ آتی ہے اور بچے کو لیکر چلی جاتی ہے، والد محمد حذیفہ
ISLAMABAD:
لیڈی ریڈنگ اسپتال سے 10 دن کے بچے کو اغوا کرلیا گیا ۔
دس روزہ بچے محمد حذیفہ کے والد شہریار نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ وہ بچے اور والدہ کو اسپتال لے کر آئے جس پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں داخل کرلیا، رات 11 بجے کے قریب بچے کو بستر پر نہ پایا تواسپتال انتطامیہ کو اطلاع دی لیکن نہ ہی بچے کو تلاش کیا گیا نہ کوئی اور کارروائی عمل میں آئی جس پر مجبورا تھانہ خان رازق شہید میں بچے کی رپورٹ درج کرادی گئی۔
محمد حذیفہ کے والد کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی ہے ،جس میں واضح نظر آریا ہے کہ ایک برقعہ پوش خاتون خالی ہاتھ آتی ہے اور بچے کو لیکر چلی جاتی ہے ، اسپتال کے چیف ایگزکیٹوڈاکٹر ارشد جاوید کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے۔