آئین اور قانون کے مطابق مشرف کا فیصلہ ہوگا اعتزاز احسن

آرٹیکل 6 کے تحت نگران حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہوگی، اعتزاز احسن

آرٹیکل 6 کے تحت نگران حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہوگی، اعتزاز احسن فوٹو: فائل

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کا فیصلہ ہوگا۔


لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ مشرف کو عدالت میں اپنی صفائی پیش کرنے کا حق حاصل ہے، آئین اور قانون کے مطابق اس کا فیصلہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف عدالتوں کے لئے امتحان بن کر واپس آیا ہے، نگران حکومت کسی بھی قسم کی پالیسی، معاہدے اور بین الاقوامی معاہدے نہیں کر سکتی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت نگران حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو راجا پرویز اشرف، رحمن ملک اور گیلانی کی سکیورٹی نظر آتی ہے لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کی سیکیورٹی نظر نہیں آتی، شریف برادران کی سکیورٹی پر 762 اہلکار تعینات ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی آنکھ سے سب کو دیکھنا چاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story