عثمان زکریا آئی جی گلگت ارشدکیانی ڈی جی نجکاری کمیشن مقرر
جوائنٹ سیکریٹری وزارت پٹرولیم حماد اصغرکی خدمات دفتر خارجہ کو واپس ، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے پولیس گروپ گریڈ بیس کے نیشنل پولیس بیوروکے کیپٹن (ر) عثمان زکریا کو گلگت وبلتستان کا نیا آئی جی پولیس لگا دیا ہے ۔
سیکریٹریٹ گروپ گریڈ بیس کے تقرری کے منتظر ارشد محمود کیانی کو ڈی جی نجکاری کمیشن مقررکردیا جبکہ فارن سروسزگروپ کے گریڈ انیس کے جوائنٹ سیکریٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل حماد اصغر کی خدمات واپس دفتر خارجہ کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔
دریں اثنافیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے گریڈ اکیس کے افسر خالد محمود ٹوکوڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیٰ گیشن اسلام آباد جبکہ ایف بی آر کے سیکنڈسیکریٹری فرخ جمال کو ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو اسلام آباد میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ۔