انتخابات سے قبل سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے

اقبال محمود ایڈیشنل آئی جی کراچی، غلام حیدر جمالی ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی سکھر مقرر کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت کی جانب سے پولیس میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوتے ہوئے کئی اعلیٰ افسران کے تبادلے کردیئے ہیں۔



وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اقبال محمود ایڈیشنل آئی جی کراچی، غلام حیدر جمالی ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی، عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی سکھر مقرر کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ اقبال محمود کو غلام شبیر شیخ کے ریٹائر ہونے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل بھی اس عہدے پر اپنی ذمے داریاں ادا کرچکے ہیں۔
Load Next Story