کرس گیل نے ٹی 20 میں تیز ترین سنچری اور سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑدیا

کرس گیل نے66 گیندوں پر 175 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ان کی اننگز میں17چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔

کرس گیل ان چند بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے آئی پی ایل میں ٹی 20 فارمیٹ میں تیز ترین سنچری اور سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔


انڈین پریمیئر لیگ میں کرس گیل نے رائل چینلجرز بنگلور کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف 66 گیندوں پر 175 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ان کی اننگز میں 17 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل ٹی 20 میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ کیوی بیٹسمین برینڈن میککلم کے پاس تھا جو انہوں نے آئی ایل ہی کے افتتاحی سیزن میں 158 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے نام کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرس گیل نے اسی میچ میں تیز رفتار سنچری اسکور کرنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کرلیا انہوں نے 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

واضح رہے کہ کرس گیل ان چند بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
Load Next Story