سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے درخواست دائر

پرويزمشرف نے چيف جسٹس كو 1 سال 10ماہ عہدے سے معزول ركھا لہذا آئين كے مطابق ان كی مدت ميں توسيع كی جائے،درخواست کا متن

پرويزمشرف نے چيف جسٹس كو 1 سال 10ماہ عہدے سے معزول ركھا لہذا آئين كے مطابق ان كی مدت ميں توسيع كی جائے، درخواست کا متن۔ فوٹو فائل

چيف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی مدت ملازمت میں ایک سال 10 ماہ کی توسیع کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔


لاہور رجسٹری میں وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرويز مشرف نے چيف جسٹس كو ايک سال 10 ماہ ان کے عہدے سے معزول ركھا لہذا آئين كے مطابق اب ان کی مدت ملازمت ميں توسيع كی جائے تاكہ وہ اپنے عہدے كی مدت مكمل كر سكيں۔

درخواست گزار كے مطابق سابق صدر كے 3 نومبر كے اقدام سے دنيا بھر ميں پاكستان كی بدنامی ہوئی، عدالت نے بھی اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا اس لیے چیف جسٹس کی معزولی کے دور کو ان کی سروس میں شامل کیا جائے اور ان کی مدت ملازمت میں ایک سال 10 ماہ کی توسیع کی جائے۔
Load Next Story