کرپشن کیخلاف قانون سازی حکومت کی ذمے داری ہےخرم دستگیر
ہم نے کرپشن اورنوراکشتی کوایکسپوزکیا،میاں محمود،ٹودی پوائنٹ میں اظہار خیال
مسلم لیگ ن کے رہنماخرم دستگیر نے کہاہے کہ حکومت فلاپ ہوچکی ہے مگرپنجاب حکومت کام کررہی ہے۔ پچھلے چار سال میں پنجاب حکومت پرکرپشن کاایک بھی الزام نہیں لگایاگیا۔
پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی شوکت خانم کوخود سیاست میں لے کر آئی ہے وہ جہاںبھی جاتے ہیں اسپتال کا ذکر کرتے ہیں،کرپشن کے خلاف قانون سازی حکومت کی ذمے داری ہے اگر وہ مختصر ترین مدت میں توہین عدالت قانون میں ترمیم کابل پاس کراسکتی ہے تو انسداد کرپشن بل کیوں نہیں منظور کراسکتی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہاکہ اس وقت تمام اخبارات ٹی وی چینلز اور عالمی تبصروں میں عدلیہ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔پاکستان کے مسائل اس وقت کوئی بھی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی۔تمام سیاسی جماعتوں کوملک کی بقا اور عوام کی بات کرنی ہوگی۔ہمیں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی الزامات سے بھری سیاست اچھی نہیں لگ رہی ،ٹی وی شوز میں آکر چیخنا چلانا مسائل کا حل نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ دیا یا نہیں جب الیکشن آئے گا تو ہم خود عوام کا سامنا کرلیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے کہاکہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی کرپشن اور نوراکشتی کو ہم نے ایکسپوز کیا ہے ۔ دونوں بڑی جماعتوں نے کرپشن کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں کی کیونکہ یہ دونوں ہی ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپاتے ہیں دونوں چار سال سے مک مکا کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔الزام تراشی کی سیاست مسلم لیگ ن نے شروع کی چوہدری نثار نے دوبارہ پنگالیا ہے جس کا جواب تو ہم نے دینا ہی ہے ۔