رنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظرعام پر

شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی

دونوں کی جانب سے شادی کی اس تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کی شادی کی تاریخ منظرعام آگئی۔

بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے متعدد بارمحبت کا اظہارکیا گیا ہے تاہم یہ اظہارکبھی بھی کھل کردپیکا کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ دونوں ہی فنکارایک ساتھ مختلف تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں جب کہ ایک دوسرے کے پراجیکٹس کوسپورٹ بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایک بارپھراداکاررنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی ہے۔ دونوں اداکاررواں سال 19 نومبرکو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا کے بعد رنویر نے بھی شادی کی تردید کردی

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکارکی شادی رواں سال دسمبرمیں ہونی تھی، تاہم دونوں کے مصروف شیڈول کے باعث اب شادی کا فیصلہ 19 نومبرکوکیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی اس تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

 
Load Next Story