ضلع ٹھٹھہ کی بقا کیلیے الیکشن لڑرہے ہیں شفقت شیرازی
مقابلہ قبضہ مافیا اور سندھ تقسیم کرنے والوں سے ہے، ہم پر قاتلانہ حملے بھی ہوسکتے ہیں
الیکشن میں ہمارا مقابلہ لینڈ مافیا اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں سے ہے عوام کی طاقت سے غاصب ٹولے کو بری طرح سے شکست دیں گے۔
یہ بات شیرازی ملکانی اتحاد کے قائد سید شفقت حسین شاہ شیرازی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ ہم ضلع ٹھٹھہ کی بقا اور تحفظ کے لیے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں، ہمارے ضمیر نے یہ گوارہ ہی نہیں کیا کہ ہم قبضہ مافیا کا ساتھ دے کر پی پی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ ذوالفقار آباد منصوبہ سندھ دشمن منصوبہ ہے اس کے بننے سے خصوصاً ضلع ٹھٹھہ کے عوام اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے، اس لیے ہم تاریخ میں غدار کہلانے کے بجائے اپنی جان دے کر بھی ضلع ٹھٹھہ کی حفاظت کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ مخالفین شیرازیوں پر قاتلانہ حملے بھی کرواسکتے ہیں کیونکہ ہمارا مقابلہ قبضہ مافیا اورسندھ تقسیم کرنے والوں سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ضلع ٹھٹھہ کے عوام کے دکھ سکھ میں ساتھ رہے ہیں۔ 2010 کے سیلاب سے سندھ میں بڑی تباہی آئی تو حکمران ٹولہ اور حکمران پارٹی کی ضلعی قیادت عوام کو اکیلا چھوڑ کر غائب ہوگئی لیکن ہم نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ قبل ازیں سابق کونسلر رفیق شاہ، گلن مستانو، شہری اتحادکے رہنمائوں ڈاکٹر ہوت چند اور لطف اللہ میمن نے بھی خطاب کیا۔