عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے صدر مملکت نے منظوری دیدی

ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

صدر ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے تحت 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سمری تیار کی تھی جو منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ملک میں 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور یوں ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔
Load Next Story