چین پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلیے 2ارب ڈالر قرض دے گا
انتخابات سے قبل پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ سے دوبارہ قرض لینا پڑے گا،مالیاتی ماہرین
چین پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلیے 2ارب ڈالر فوری قرض فراہم کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین سے ایک تا 2ارب ڈالر کے فوری قرضے حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ حکومتی اخراجات اور ادائیگیوں کا چیلنج حل کیا جا سکے، یہ چین پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے انحصار کا ایک اشارہ بھی ہے۔ چین ایسے موقع پر قرض دے رہا ہے جب امریکا تعلقات میں کشیدگی کے تناظر میں امداد میں مسلسل کٹوتی کر رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی قرضوں کی مدد سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی کوشش کی جائے گی۔