وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

مشترکہ مفادات کونسل پانی کے معاملات سمیت دیگر امور پر فیصلے کرے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل پانی کے معاملات سمیت دیگر امور پر فیصلے کرے گی۔ : فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 38واں اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور پانی کے معاملات سمیت دیگر امور پر بھی بات کی جائے گی۔


سی سی آئی میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج منظوری کیلیے پیش کیے جائیں گے۔ کونسل کی منظوری کے بعد مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مردم شماری کے 5 فیصد نتائج کی توثیق کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ پٹرولیم اور گیس کی پیداوار اور تقسیم کے مکینزم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا واک آؤٹ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس سے تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ واک آؤٹ کرگئے تھے۔ اجلاس میں بجٹ اور ڈیولپمنٹ پروگرام میں تحفظات پر خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
Load Next Story