بیلٹ پیپر کے اجرا سے قبل تصویرسے شناخت ہوگیچیئرمین نادرا

ہرووٹرکا اندراج بائیومیٹرک سسٹم کی تصدیق سے کیاگیاہے،یورپی مبصرمشن کوبریفنگ

۔ فوٹو: فائل

ملکی تاریخ میں پہلی بار بیلٹ پیپر کے اجرا سے قبل تصویر سے ووٹر کی شناخت ہوگی، عام انتخابات ایک فرد ایک شناختی کارڈ اورایک ووٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیںکیونکہ ہر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈکاحامل شہری ایک ووٹرہے اورہرووٹر کااندراج نادراکے بائیومیٹرک سسٹم کی تصدیق سے کیا گیا ہے۔

چیئرمین نادراطارق ملک نے یہ بات ڈپٹی چیف آف یورپین الیکشن آبزرورمشن برائے پاکستان،ہانارابرٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ جنھوں نے منگل کواپنے وفدکے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔مشن کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہاکہ قابل بھروسہ، شفاف، غلطیوںسے پاک انتخابی فہرستیںشفاف انتخابات کیلیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ انھوںنے کہاکہ اس وقت حتمی انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ 61لاکھ 89ہزار751 ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔




ان میںپنجاب میں49.25ملین،سندھ میں18.96ملین، بلوچستان میں3.33 ملین ،خیبرپختونخوا میں 12.26 ملین، فاٹا میں1.73 ملین اوراسلام آبادمیں 0.626 ملین ووٹروں کااندراج کیاگیا۔انھوںنے مذیدکہاکہ انتخابی فہرستوں میںپہلی بار ووٹرکی تصویربھی ہوگی تاکہ شفافیت اوردرستی کو یقینی بنایاجاسکے۔ پریزائڈنگ آفیسرکو فوٹو الیکٹورل رولز کی رسائی ہوگی اور بیلٹ پیپرجاری کرنے سے پہلے تصویرسے ووٹرکی شناخت متعین کرنے میںمددملے گی۔
Load Next Story