محمد صلاح کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکل

ہم نے نہ صرف بہت اہم کھلاڑی کھویا بلکہ اب مصر کو بھی ورلڈ کپ میں اپنے قیمتی پلیئر کا ساتھ میسر نہیں ہوپائے گا،کلوپ

ہم نے نہ صرف بہت اہم کھلاڑی کھویا بلکہ اب مصر کو بھی ورلڈ کپ میں اپنے قیمتی پلیئر کا ساتھ میسر نہیں ہوپائے گا،کلوپ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

رئیل میڈرڈ کیخلاف چیمپئنز لیگ فائنل میں انجرڈ ہوجانے والے لیورپول کے مصری اسٹرائیکر محمد صلاح کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔

انگلش کلب کے منیجر جورگن کلوپ کے مطابق صلاح کندھے میں چوٹ آجانے کے سبب شاید آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ میں بھی شریک نہ ہوپائیں۔


کلوپ نے مزید بتایا کہ ان کی انجری کی نوعیت شدید ہے، انھیں فوری طور پر ایکسرے کیلیے مقامی اسپتال بھجوایا گیا تھا، ہم نے فائنل میں نہ صرف بہت اہم کھلاڑی کھویا بلکہ اب مصر کو بھی ورلڈ کپ میں اپنے قیمتی پلیئر کا ساتھ میسر نہیں ہوپائے گا، مجھے امید ہے کہ شاید ایسا نہ ہو۔

واضح رہے کہ مصر نے 1990 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کیا ہے، جہاں گروپ ' اے ' میں اس کا سامنا یوروگوئے، سعودی عرب اور میزبان روس سے ہوگا۔

 
Load Next Story