پنجاب ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 40 فیصداضافہ

3سال قبل8700ٹیکس پیئرزتھے،رواں مالی سال تعداد50ہزارسے بڑھ گئی،ڈاکٹرراحیل صدیقی

2020 تک ٹیکس دہندگان کی تعداد 2 لاکھ کرنے کا ٹارگٹ ہے،چیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی۔ فوٹو:فائل

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل صدیقی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر راحیل صدیقی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 سال قبل پنجاب میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 8700 تھی جبکہ رواں مالی سال میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے اور 2020 تک ٹیکس دہندگان کی تعداد 2 لاکھ کرنے کا ٹارگٹ ہے۔


انہوں نے کہا کہ 3سال قبل پنجاب میں ٹیکس کی شرح 43 ارب روپے سالانہ تھی۔ رواں سال کے پہلے 10ماہ میں 86ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا اور رواں ماہ ختم ہونے تک ٹیکس 100ارب روپے تک جمع ہونے کی امید ہے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ 2 سال قبل 22 اضلاع میں 20سروسز کا سروے مکمل کروا لیا گیا ہے۔ کنسلٹنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حوالے سے سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بدقسمتی ہے کہ ملک میں ٹیکس کے بارے میں آج تک کوئی سروے ہی نہیں کروایا گیا۔

 
Load Next Story