دنیا بھر میں قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کرلیا گیا


2 بج کر18 منٹ پرخانہ کعبہ کا سایہ نہیں ہوگا: فوٹو: فائل
ماہرین فلکیات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کی بالکل سیدھ میں آ گیا، جس کی مدد سے دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے قطب نما کے بغیر خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا۔
واضح رہے کہ سال میں 2 مرتبہ سورج کعبۃ اللہ کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔ آج 28 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا۔