ڈھاکا 8 منزلہ عمارت گرنے سے 82 افراد جاں بحق 500 سے زائد زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 8 منزلہ عمارت گرنے سے 82 افراد جاں بحق جب کہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، امدادی ٹیموں کی جانب سے زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 82 افراد ہلاک جب کہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔


ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے اندر لوگ ابھی تک پھنسے ہوئے ہے جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ جاں حق ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story