پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے 2 افراد زخمی

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل آئے۔

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل آئے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

پشاور میں سرکی گیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق ایم پی اے کا قافلے کے قریب 2 دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


پشاور میں سرکی گیٹ کے قریب محلہ بجوڑی میں گھر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل آئے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سابق ایم پی اے اسرار اللہ گنڈاپور انتخابی مہم پر روہڑی جا رہے تھے کہ اچانک سڑک کے کنارے دو جگہ نصب بارودی مواد پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Recommended Stories

Load Next Story