سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل

متنازع کتاب لکھنے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو فوج کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونا ہوگا

متنازع کتاب لکھنے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو فوج کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونا ہوگا (فوٹو : فائل)

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے بعد آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فوج کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کیخلاف تحقیقات کا حکم

واضح رہے کہ پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو ان کی کتاب ''دا اسپائی کرونیکلز'' کے متنازع مندرجات سے متعلق وضاحت کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں طلب کر کے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔
Load Next Story