غیرآئینی اور غیرقانونی ہتھکنڈوں سے ایم کیو ایم کا راستہ روکا جا رہا ہے الطاف حسین
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کےلئے ہر راستہ بند کیا جارہا ہے۔
لندن میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ حق پرست عوام ایم کیوایم کی انتخابی مہم اپنے ہاتھوں میں لے لیں۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ماضی میں کڑی آزمائشوں کا سامنا کیا، امید ہے آج بھی عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو انتخابی مہم سے دور رکھنے کےلئے قتل وغارت گری کا بازار گرم کیا گیا ہے لیکن حق پرست عوام اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہیں۔
الطاف حسین نے ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔