لیڈز ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم کی تیاریاں بارش سے متاثر
فیلڈنگ پریکٹس کے بعد رم جھم کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کرنا پڑے۔
پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں بارش سے متاثر ہو گئیں جب کہ فیلڈنگ پریکٹس کے بعد رم جھم کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کرنا پڑے۔
قومی پلیئرز منگل کی شام لیڈز پہنچے تھے اور آج پریکٹس کا آغاز کیا، وارم اپ ایکسرسائز کے بعد کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس کروائی جب کہ تھرو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی مشقیں کی گئیں۔ بارش شروع ہونے کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کیے گئے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے لارڈز گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ 9 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا، قومی ٹیم لیڈز پہنچ چکی ہے اور جمعہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ پر میزبان ٹیم کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ۔