پائیدارامن کے حصول کیلئے ابھی کام جاری رکھنا ہے سربراہ پاک فوج

سیکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں سے امن و استحکام حاصل ہوا تاہم کام ابھی مکمل نہیں ہوا، آرمی چیف

آرمی چیف نے آپریشنز میں نوجوان افسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہا - فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں سے امن و استحکام حاصل ہوا تاہم پائیدار امن کے حصول کیلئے ابھی کام جاری رکھنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف کالج میں آفیسرز اور فیکلٹی آف کمانڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے امن اور استحکام کے راستے پر آگئے ہیں لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔


پاک فوج کے سربراہ نے آپریشنز میں نوجوان افسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان افسران آپریشنز کی تیاریوں میں بھرپور توانائیاں صرف کررہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Load Next Story