ٹنڈولکر کی40 ویں سالگرہ محبت پرشائقین کے شکرگزار
خصوصی کیک میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں کاٹا، اہلیہ انجلی بھی ساتھ رہیں۔
بھارتی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر 40 برس کے ہوگئے، والہانہ محبت پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
وہ اپنی زندگی کے اس اہم دن کے موقع پر کولکتہ میں موجود تھے جہاں اسی شب ممبئی انڈینز کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے مقابلہ ہوا۔ ٹنڈولکر نے اپنی سالگرہ کا کیک میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں کاٹا اور ان کے اصرار پر ہی اپنی بیوی انجلی کو اسٹیج پر بلایا جہاں پر انھوں نے کیک کھلایا، اس پر ماسٹر بیٹسمین نے ازرائے مذاق کہا کہ اب بیگم کو باقی کیک میرے چہرے پر لگانے کا مشورہ مت دے دیجئے گا۔
ٹنڈولکر نے کہا کہ میں بھارت اور دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کا والہانہ اور غیرمشروط محبت و سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میں ان کی نیک خواہشات کی وجہ سے ہی آج اس مقام پر موجود ہوں، میں اپنے چاہنے والوں کا ہر اس چھوٹی سے چھوٹی بات پر شکریہ ادا کرتا ہوں جو انھوں نے میرے لیے کی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی جانب سے 10 پائونڈ کا کیک کاٹ کر ٹنڈولکر کی سالگرہ منائی گئی اس موقع پر 100 نابینا طالب علم موجود تھے۔سچن ٹنڈولکر نے اپنے 24 سالہ کیریئر کے دوران بیٹنگ کے تمام ہی بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔