نئے نوٹوں کی ایس ایم ایس کے ذریعے فراہمی آج سے شروع ہوگی
یہ سروس ملک کے 132 شہروں کی 1535 ’ ای برانچز ‘ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
بینک دولت پاکستان نے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کیلیے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی۔
نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے جن کو ' ای برانچز ' کہا جائے گا، اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ ای برانچ کیلیے برانچ کا آئی ڈی بینکوں کے موجودہ برانچ/سوئفٹ کوڈ سے مختلف ہے، عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجرا یکم جون 2018 سے شروع ہوگا اور 14 جون 2018 تک جاری رہے گا۔
یہ سروس ملک کے 132 شہروں کی 1535 ' ای برانچز ' کے ذریعے فراہم کی جائے گی، ایک ایس ایم ایس پر چارجز 1.50 روپے جمع ٹیکس ہوں گے، ایک فرد 10روپے کے 3 پیکٹ جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں 50 روپے اور 100روپے کے نوٹوں کا 1، 1پیکٹ حاصل کر سکتا ہے۔