عدالت نے خورشید شاہ اور سراج درانی کیخلاف اپیل مسترد کر دی
فہمیدہ مرزا کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی،متحدہ کی درخواست پر8حلقوں کی حدود میں تبدیلی پرجاری حکم امتناع میں توسیع.
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی8 نشستوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر پابندی سے متعلق حکم امتناع میں26 اپریل تک توسیع کردی۔
متحدہ قومی موومنٹ نے ان حلقوں کی حدود میں ردوبدل کو چیلنج کیا ہواہے،عدالت نے جاری حکم امتناع میں بینچ کی عدم موجودگی پر26 اپریل تک حکم امتناع میں توسیع کردی،انتخابی معاملات سے متعلق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی فل بینچ نے پی پی رہنما خورشید شاہ اور آغاسراج درانی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کیخلاف دائر درخواستیں مستردکردیں۔
عدالت نے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سید خوشید شاہ اور آغاسراج درانی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے،جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کیخلاف بی بی یاسمین اورسید علی بخش کی درخواستوں اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی بی بی یاسمین اورسید علی بخش کیخلاف درخواستوں کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔
خصوصی بینچ نے این اے 242سے آزاد امیدوار طارق اقبال کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کافیصلہ برقراررکھا،فاضل بنچ نے پی ایس79 سانگھڑ اور این اے 203شکار پور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چوہدری عاصم اور محمد واحد بخش بھیو کیخلاف دائر کردہ درخواستوں کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی، این اے 237 ٹھٹہ سے پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن کے خلاف عبدالواحد بروہی، این اے257 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف ریاض احمد لنڈ اور این اے 235 سے میرمحمد کھوسوکی درخواست کی سماعت بھی25 اپریل کے لیے ملتوی کردی ہے۔