عدالتی افسر انتخابی عمل میں غیر جانبدار رہیںڈی آر او ملیر

عوام جسے چاہیں ووٹ دیں ہمارا کام پرسکون ماحوم فراہم کرنا ہے،امیدواروں سے خطاب.

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ان ملیر محمد یامین اور منور سلطانہ انتخابی امیدواروں سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور:
ضلع ملیر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر محمد یامین اور ریٹرننگ افسر منورسلطانہ نے کہا ہے کہ عوام جس کو چاہے ووٹ دیں جوڈیشری کا کام صرف اچھا اور پرسکون ماحوم فراہم کرنا ہے۔

ضلع ملیر کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ تقریریں کرنا ججز کا کام نہیں ہے لیکن ڈیوٹی ہے جس کی وجہ سے امیدواروں کو آگاہ کرنا لازمی ہے،عدالتی افسران کی کسی بھی سیاسی جاعت سے کوئی وابستگی نہیں ہے وہ صرف غیرجانبدار ہوکر عوام کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دینگے۔




انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس و دیگر اعلیٰ شخصیات سمیت ہر شہری کو بدامنی کا سامنا ہے،انھوں نے امیدواروں سے کہا کہ اجلاس میں تمام امیدوار ایک ساتھ ہیں اور کوئی دست گریبان نہیں ہے اگر ایسا ماحول انتخابات کے بعد بھی رکھا جائے تو تبدیلی آسکتی ہے۔
Load Next Story