پاک امریکا تعلقات خراب ترین سطح پر ہیں سپلائی لائن روک سکتے ہیں خرم دستگیر

دونوں ملک ایک دوسرے سے بات کرنے پر رضامند نہیں ہیں، خرم دستگیر

دونوں ملک ایک دوسرے سے بات کرنے پر رضامند نہیں ہیں، خرم دستگیر ۔ فوٹو: فائل

سبکدوش وزیرخارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان تعلقات خراب ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جب کہ پاکستان امریکی فوج کے لیے سپلائی لائن روک سکتاہے۔


خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان تعلقات خراب ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں ملک ایک دوسرے سے بات کرنے پر رضامند نہیں ہیں۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہاہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان افغانستان میں موجود امریکی فوج کے لیے سپلائی لائن روک سکتاہے۔

وائس آف امریکا کو انٹرویو دینے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ اب صورت حال یہ ہے کہ اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر دفتر خارجہ میں آکر ہمارے اہلکاروں سے بات کرتے ہیں اور واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر امریکی محکمہ خارجہ سے بات کرتے ہیں۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے رابطوں کا طریقہ نہیں اور اب پاکستان اور امریکا ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کر رہے ہیں۔
Load Next Story