اسٹیل ایلومینیم کی درآمد امریکا نے یورپی یونین میکسیکو کینیڈا پر اضافہ ٹیکس لگادیے

امریکی فیصلے کیخلاف عالمی تجارتی تنظیم سے رجوع کریں گے، یورپی یونین کے صدر ڑاں کلود ینکر کی شدید مذمت

اسٹیل پر 25 ،ایلومینیم پر 10 فیصد اضافی ٹیکسوں کا نفاذ آج رات سے ہو جائے گا، ٹرمپ انتظامیہ نے 2ماہ فیصلہ روکا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
امریکا نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات کے حوالے سے یورپی یونین، میکسیکو اور کینیڈا پر اضافی محصولات عائد کر دیے ہیں۔


جاری بیان کے مطابق اسٹیل پر 25 اور ایلومینیم پر 10 فیصد اضافی ٹیکسوں کا نفاذ جمعے کی رات سے ہو جائے گا۔ یورپی یونین کے مطابق وہ اس امریکی فیصلے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم سے رجوع کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس امریکی اقدام سے اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

اس تناظر میں یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ 'کچھ ہی گھنٹوں کے دوران جوابی ردعمل ظاہر کر دیا جائے گا،یہ دن عالمی تجارت کے لیے ایک برا دن ہے'۔ یورپی ممالک نے اس امریکی فیصلے پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
Load Next Story