امریکا عراق سے سبق حاصل کرے اور شام سے نکل جائے بشارالاسد

امریکا عراق میں بغیر کسی قانونی جواز کے داخل ہوا اور اسکا نتیجہ امریکا کو بھگتنا پڑا، شامی صدر

امریکا عراق میں بغیر کسی قانونی جواز کے داخل ہوا اور اسکا نتیجا امریکا کو بھگتنا پڑا، شامی صدر۔ فوٹو : فائل

شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے اور شام سے نکل جائے۔


شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ امریکا کو اب شام سے نکل جانا چاہیے اور انہیں ہر صورت میں واپس جانا ہوگا، امریکا عراق میں قانونی جواز کے بغیر داخل ہوا اور اسکا نتیجہ بھی بھگتنا پڑا لہذا امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے، اس خطے کے عوام امریکا کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

بشارالاسد نے کہا کہ شام میں اب صرف ایک ہی مسئلہ ہے باقی ہے اور وہ کرد باغی ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے شامی حکومت نے کرد باغیوں سے مذاکرات شروع کردیے ہیں، ان کرد باغیوں کو امریکی حمایت یافتہ حاصل ہے تاہم اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر ہم ان کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے۔
Load Next Story