بوسٹن دھماکے جائز قرار دینے پر اقوام متحدہ کے عہدیدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

امریکی ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکا رچرڈ فالک کے جارحانہ بیان کو مسترد کرتا ہے۔

امریکی ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکا رچرڈ فالک کے جارحانہ بیان کو مسترد کرتا ہے۔. فوٹو:رائٹرز:فائل

امریکا نے بوسٹن بم حملوں کے حوالے سے اشتعال انگیز بیان دینے پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔


اقوام متحدہ میں امریکا کے ترجمان ایرین پیلٹن نے ایک بیان میں بوسٹن بم حملوں کے سلسلے میں فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ فالک کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیاہے۔ امریکی ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکا رچرڈ فالک کے جارحانہ بیان کو مسترد کرتا ہے۔

انھوں نے فوری طور پررچرڈ فالک کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بطور خصوصی نمائندہ یو این ان کی خدمات قابل ستائش نہیں ہیں۔
Load Next Story