انجری کے باوجود چیریٹی میچ میں شرکت آفریدی نے شائقین کے دل موہ لیے
یہ شاہد آفریدی کا آخری انٹرنیشنل میچ بھی ٹھہرا۔
شاہد آفریدی نے انجری کے باوجود چیریٹی میچ میں شرکت کرتے ہوئے شائقین کے دل موہ لیے، یہ ان کا آخری انٹرنیشنل میچ بھی ٹھہرا۔
لارڈز میں شاہد آفریدی کی زیر قیادت ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین چیریٹی میچ کھیلا گیا، جس کا مقصد جزائر غرب الہند میں سمندری طوفانوں سے متاثر ہونے والے کرکٹ وینیوز کی بحالی کیلیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا، بوم بوم آفریدی کو میچ سے قبل ساتھی کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا، شاہد آفریدی نے گھٹنے کی انجری کے باوجود لنگڑاتے ہوئے بولنگ اور بیٹنگ کی اور ایک وکٹ حاصل کرنے کے بعد 11 رنز بھی بنائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ہوم آف کرکٹ میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ کھیلنے کا موقع ملا جس پر اینڈی فلاور اور انگلش کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے گھٹنے کی انجری کے باعث کھیل سے دور ہوں، اتنے عرصے بعد دوبارہ بیٹ پکڑنا اور بولنگ کرنا عجیب لگتا ہے تاہم یہ ایک بڑے مقصد کیلیے ہے۔ بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں آفریدی نے ہوم آف کرکٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا موقع دینے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی فاﺅنڈیشن کی جانب سے کریبیئن جزائر میں طوفان سے متاثرین کیلیے 20 ہزار ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔