عثمان صلاح الدین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 232 ویں کرکٹر
عثمان صلاح الدین کو 2010 میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تھا
عثمان صلاح الدین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 232 ویں کرکٹر بن گئے،اسد شفیق نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو 2010 میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، تاہم وہ دو میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے، اب 8 سال بعد انہیں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا جا رہا ہے۔ وہ 99 فرسٹ کلاس میچز میں 46.53 کی اوسط سے 6329 رنز بنا چکے ہیں۔