یوکرائن میں روسی صحافی کا قتل ڈراما نکلا
قتل کے اصلی منصوبہ سازوں کو بے نقاب کرنے کے لیے پناہ گزین روسی صحافی کے قتل کا ڈراما رچایا۔ یوکرائن پولیس
یوکرائن پولیس اور روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو نے کہا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر اصلی قاتلوں تک پہنچنے کے لیے قتل کا جھوٹا ڈراما کیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل قتل ہونے والے روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو نے اچانک ایک پریس کانفرنس کر کے سب کو حیران کردیا۔ یوکرائن میں روسی پناہ گزین صحافی نے اپنے قتل کے ڈرامے پر اہلیہ اور حلقہ احباب سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ 'خفیہ آپریشن' قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لیے یوکرائن پولیس کے ساتھ مل کر کیا گیا۔
روسی صحافی کا کہنا تھا کہ پوٹن انتظامیہ پر تنقید کرنے کے باعث مسلسل دھمکیوں کا سامنا تھا اسی وجہ سے گزشتہ برس روس سے یوکرائن ہجرت کی تاہم یہاں بھی یوکرائن پولیس کو قتل کی منصوبہ بندی کی خبر ملی چنانچہ اصلی قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لیے قتل کی یہ جھوٹی واردات رچائی گئی تھی جس کے لیے یوکرائن کی پولیس کے ہمرا دو ماہ سے منصوبہ بندی کررہے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : یوکرائن میں روس کے صدر پوتن کے ناقد پناہ گزین صحافی کا قتل
یوکرائن پولیس چیف وسیل ہرٹسک نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی اس وقت شروع کی گئی جب یوکرین کی سکیورٹی فورسز کو روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں علم ہوا اور ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ قتل کے منصوبہ سازوں کو بے نقاب کرنے کے لیے جعلی قتل دکھایا جائے اور اس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی جس کی تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔