بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کی نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا
عدالت نے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر نئی حلقہ بندیوں کے لئے احکامات جاری کردیئے
بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت کی نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔عدالت نے درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کوئٹہ شہر کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں جب کہ خضدارکے حلقہ پی بی 39 اور پی بی 40 کی حلقہ بندی سے متعلق درخواستیں خارج کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 6 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں
عدالت نے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر نئی حلقہ بندیاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جلد ازجلد یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملک کے 10 مختلف اضلاع کی نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی جاچکی ہیں۔