نگراں وزیراعظم کی کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل کی ہدایت

ناصر الملک نے وزارت قانون کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حکم دیا

اپیل کا مقصد آئئندہ انتخابات کا مقررہ مدت میں انعقاد یقینی بنانا ہے فوٹو:فائل

نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعظم نے وزارت قانون کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے،فیصلے کے خلاف اپیل کا مقصد آئندہ انتخابات کا مقررہ مدت میں انعقاد یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لئے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قراردے دیا تھا۔ عدالت نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کرنے کا حکم دیا۔


یہ بھی پڑھیں: انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار

ادھر الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی اور نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کاغذات نامزدگی سے دہری شہریت سمیت اہم کالمز حذف ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ نامزدگی فارمز الیکشن کمیشن کی بجائے ارکان پارلیمنٹ نے خود تیار کرائے ہیں اور گزشتہ ماہ نئے کاغذات نامزدگی سے دہری شہریت اور ٹیکس معلومات سمیت اہم کالمز حذف ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
Load Next Story