انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیرنہیں کی جاسکتی چیف الیکشن کمشنر

ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے پر عزم ہیں، جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم

الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ کے نمائندے، آئی جیز، ایف سی اور رینجرز حکام کے علاوہ وزارت قانون ودفاع کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔۔ فوٹو :فائل

KARACHI:
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیرنہیں کی جاسکتی۔


الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ کے نمائندے، آئی جیز، ایف سی اور رینجرز حکام کے علاوہ وزارت قانون ودفاع کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور آئندہ عام انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے پر عزم ہے، انتخابات اپنےوقت پر 11 مئی کو ہی ہوں گے اس میں ایک دن کی بھی تاخیرنہیں کی جاسکتی۔ اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کے علاوہ رینجرز اور فوج کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔
Load Next Story