نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا فیصلہ نہ ہوسکا معاملہ الیکشن کمیشن کو ارسال
اتفاق رائے میں کامیابی نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے، رکن پارلیمانی کمیٹی
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا اور خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی میں شامل جے یو آئی کے رکن سلیم مروت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اتفاق رائے سے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔
ایک اور رکن محمود بیٹنی نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی گئی تاہم کامیابی نہ ہوئی جس پر معاملہ اتفاق رائے سے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔