نشتراسپتال ملتان میں خاتون نے بچے کو فرش پر جنم دے دیا

سعدیہ کے لواحقین نے نشتر لیبر روم اسٹاف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

سعدیہ کے لواحقین نے نشتر لیبر روم اسٹاف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ فوٹو: فائل

نشتر اسپتال میں خاتون نے لیبر روم کی بجائے فرش پر بچے کوجنم دے دیا۔

چک 149 دس آر کے رہائشی جعفر نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں الزام عائد کیاکہ گزشتہ روز وہ اپنی بیوی کو حالت خراب ہونے پرتحصیل اسپتال جہانیاں لایا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا آپریشن ہوگا جس کا ان کے پاس انتظام نہیں اس لیے اسے نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا۔


نشتر ہسپتال پہنچ کر خاتون کو لیبر روم میں لے جایا گیا تو سفارش نہ ہونے پر خاتون کو شدید تکلیف کے عالم میں لیبر روم سے باہر نکال کر فرش پر تڑپنے کیلیے چھوڑ دیا گیا۔ خاتون نے اس دوران بچے کو فرش پر ہی جنم دے دیا تاہم نشتر انتظامیہ کی غفلت سے زچہ و بچہ کی حالت بدستورغیر ہے۔

سعدیہ کے لواحقین نے نشتر لیبر روم اسٹاف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلہ میں نشتر انتظامیہ کے مطابق لیبر روم کے باہر کسی بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش نہیں آیا ویسے بھی داخل مریض کو فوری لیبر روم منتقل کردیا جاتا ہے لیبر روم کے باہر زچگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 
Load Next Story